ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آدھارپر سپریم کورٹ کے فیصلے کا ممتا نے کیا خیر مقدم، کہا ہوئی عوام کی جیت

آدھارپر سپریم کورٹ کے فیصلے کا ممتا نے کیا خیر مقدم، کہا ہوئی عوام کی جیت

Wed, 26 Sep 2018 18:32:51  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ،26؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز) 
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آھار پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا بدھ کو خیر مقدم کیا اور اسے لوگوں کی جیت قرار دیا۔ میلان، اٹلی کی سرکاری دورے پر گئیں ممتا نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔یہ اس ملک کے لوگوں کی جیت ہے اور ہم خوش ہیں۔ وزیر اعلی نے کہاکہ ملک میں بی جے پی حکومت کے دن ختم ہو گئے۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کو اپنے فیصلے میں مرکز کی مہتواکانکشی منصوبہ آدھار کو آئینی طور پر جائز قرار دیا لیکن اس نے بینک اکاؤنٹ، موبائل فون اور اسکول داخلے میں آدھارکارڈ لازمی کرنے سمیت کچھ دفعات کو منسوخ کر دیا۔


Share: